ابنا: صوبہ حمص کے شہر تلکخ کےسيکڑوں شہريوں نے شہرکے مرکزي چوراہے پر جمع ہوکے دہشتگردوں کے خاتمے اور امن کي بحالي پر خوشياں منائيں اور فوج کے حق ميں نعرے لگائے- مظاہرين کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردوں کے ساتھ کوئي رعايت نہ برتے تاہم بحران کو سياسي طريقے سے حل کرنے کي کوشش جاري رکھي جائے- صوبہ حمص کے گورنر احمد منير محمد نے عوام کي جشن اور مظاہرے کو فطري قرار ديتے ہوئے کہا کہ شہر کي تعيمر نو کا کام بہت جلد شروع کرديا جائے گا - شامي فوج نے منگل کے روز سرحدي شہر تلکخ کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کراليا تھا- دہشتگرد مذکور سرحدي شہر کو اسحلے کي اسمگلنگ کے لئے استعمال کرتے تھے- شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے اور غير ملکي حمايت يافتہ دہشتگرد گروہ شام کي موجود حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہيں-......./169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435007
شامي فوج کے ہاتھوں آزادي اور امن و امان کي بحالي کے بعد لبنان کي سرحد کے قريب واقع شہر تلکخ کے مکينوں نے جشن منايا ہے-